تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ
ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی میں شریک
امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر حکومت اور
احتجاج کرنے والی جماعتیں کسی معاہدے پر متفق ہوں تو سیاسی جماعتیں اس کی
ضامن بننے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری کمیٹی سرکاری نہیں بلکہ عوام کی طرف سے ہے اور ہم تماشائی نہیں ہیں۔
انھوں نے کہا مسائل کا حل مذاکرات ہی ہوتے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ’قوم جلد خوشخبری سنے گی۔‘
انھوں نے کہا کہ ان کی کمیٹی کی عمران خان سے بات چیت مثبت رہی اور طاہرالقادری کے ساتھ بھی مذاکرات مثبت انداز میں ہوئے۔
رحمان ملک نے کہا اب ہم حکومت سے بھی استدعا کریں گے کہ وہ مثبت جواب دے۔
اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی میں امیرِ حماعتِ اسلامی سراج الحق، لیاقت بلوچ، جی جی جمال، حاصل بزنجو اور کلثوم پروین شامل ہیں۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی کمیٹی عمران خان کی مذاکراتی
ٹیم اور طاہرالقادری کی تشکیل کردہ ٹیم کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کرے گی۔
کمیٹی کے ارکان نے حکومت سے پاکستان تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے
کارکنان کو رہا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کو پانی اور خوراک
کی سہولیات فراہم کرنے میں رکاوٹیں دور کی جائیں۔
No comments:
Post a Comment