تحریک انصاف کی ٹیم اور اپوزیشن جماعتوں کی مذاکراتی
کمیٹی کے درمیان بات چیت کے بعد تحریکِ انصاف کے رہنمان شاہ محمود قریشی نے
کہا انھوں نے کمیٹی کو اپنی پارٹی کا نقطۂ نظر پیش کیا۔
اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی اور تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان
اسلام آباد میں بات چیت ہوئی جس میں سراج الحق، رحمان ملک، شاہ محمود
قریشی، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک سمیت دیگر رہنماؤں نے حصہ لیا۔
سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود نے کہا کہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
کمیٹی کے رکن رحمان ملک نے حکومت سے ایک بار پھر اپیل کی کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔
No comments:
Post a Comment